ملک میں اس وقت نہ آئین ہے اور نہ ہی جمہوریت، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت نہ آئین ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور”  میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت سوچتی ہے ملک میں جمہوریت ہے تو اللہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہر ایک ناراض ہے، مولانا فضل الرحمان کا اصولی مؤقف ہے، مدارس رجسٹریشن کا معاملہ حل ہو تو اچھی بات ہے۔

وزیراعظم نے ہمارے موقف کا مثبت جواب دیا،مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی سے خطرہ ہے، ملک میں گروتھ نہیں،ترقی ہو نہیں رہی، جس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کا کرسی پر بیٹھنا ہی مشکوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خرم دستگیر کا نوازشریف سے ملاقات سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں، گھر کی بات گھر کے اندر ہی رہنی چاہئے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کیلئےکچھ اچھا کریں، ملک میں یہ جو جھگڑا چل رہا ہے یہ پاکستان کو بہت کمزور کررہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More