فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی؟ بہن حمائمہ ملک کا بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Dec 22, 2024

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ اسکرین شاٹس وائرل ہیں جس میں فیروز کی اہلیہ زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

لیکن یہ تمام اسکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ہے جس میں وہ اور فیروز ایک جم میں موجود ہیں۔

یہی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حمائمہ ملک ناقدین پر پھٹ پڑیں اور انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارفین کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ نے وضاحتی انداز میں کہا 'اللہ کے لوگو فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں'۔

حمائمہ نے کہا 'کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، برائے مہربانی یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں'۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More