پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ میں اضافہ،11واں ایئربس آپریشنل بیڑے میں شامل

اردو نیوز  |  Dec 22, 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے آپریشنل فلیٹ میں اضافہ جاری ہے اور 11واں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ آپریشنل بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم مشتاق کے مطابق جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں آئندہ چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔

’فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جو مسافروں میں مقبول ہو رہا ہے۔‘

خرم مشتاق کے مطابق پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولیٹری، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More