امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 9 مئی مظاہروں میں ملوث شہریوں کو فوجی ٹریبونلز کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر تحفظات ہیں۔
یورپی یونین کا فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزا پر تشویش کا اظہار
انہوں نے کہا کہ یہ سزائیں منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہیں ۔ پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات چلانے پر تنقید کی تھی۔