بالی وُڈ کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی ایک تقریب کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی رہائش گاہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس نجی تقریب کے متعلق خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کو پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے لے آئے۔اس تقریب میں شوبز رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو پہلی مرتبہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا تک رسائی دی گئی ہے۔تقریب میں موجود دعا کی تصویر شیئر نہیں کی گئی البتہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا نے پیچ رنگ کی میکسی ڈریس پہن رکھا ہے جبکہ رنویر نے سادہ سفید لباس پہنا ہوا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Deepika Padukone Fan Page (@stan.deepika)تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپیکا نے اپنے بال کھلے رکھے ہوئے ہیں اور میک اپ کے بغیر بھی انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔اس سے قبل ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے موقع پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام کی ایک مشترکہ پوسٹ میں پہلی مرتبہ بیٹی کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس کے نام کا اعلان کیا تھا۔دیپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا تھا ’دعا پڈوکون سنگھ۔‘دعا کا مطلب بتاتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’دعا کا مطلب ہے خدا سے مانگنا اور ’دعا‘ خدا سے ہماری دعاؤں کا ثمر ہے۔‘