سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 11ارب85کروڑ35لاکھ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 51 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہیں ،ملکی زرمبادلہ کےذخائر 16 ارب 37 کروڑ15لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
حکومت بلوچستان کابینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر55فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.909ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 619ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے
گزشتہ سال نومبرمیں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 412ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کم ہوئی ہے، اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 621ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر619ملین ڈالرہوگیا۔