جرمنی میں پارلیمنٹ تحلیل، الیکشن کا اعلان ہوگیا

سچ ٹی وی  |  Dec 28, 2024

جرمن چانسلر اولاف شولس کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، عام انتخابات فروری 2025ء میں ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں پارلیمنٹ (بنڈس ٹاگ) تحلیل کردی گئی ہے، جس کے بعد عام انتخابات فروری 2025ء میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں، اعتماد کیلئے ووٹنگ میں جرمن چانسلر کی حمایت میں 207 جبکہ مخالفت میں 394 ووٹ پڑے تھے۔

وفاقی دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ عام الیکشن کے بعد چانسلر اولاف شولس کی قیادت میں اقتدار میں آنے والے تین جماعتی حکومتی اتحاد کی ناکامی کے بعد شولس ایک اقلیتی حکومت کی قیادت کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن صدر شٹائن مائر کے جاری کردہ حکم پر بنڈس ٹاگ (پارلیمنٹ) کے تحلیل کئے جانے کے بعد اگلے سال فروری میں نئے الیکشن لازمی ہوگئے ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی چانسلر شولس، جو اب عبوری سربراہ حکومت ہیں، نے رواں ماہ کی 16 تاریخ کو اپنے لئے بنڈس ٹاگ سے اعتماد کا ووٹ مانگا تھا اور وہ حسب امکان یہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More