کراچی اور حیدر آباد میں نیا سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبرمیں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص اور ایف بی ایریا میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچہ زخمی جبکہ مختلف علاقوں میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔
الوداع 2024۔۔۔خوش آمدید 2025، ہم نیوز کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک
حیدرآباد میں سال نو کی خوشی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے، سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ اور خاتون کو اسپتال لایا گیا۔
پولیس کے مطابق کراچی مختلف مقامات سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 15 ملزمان گرفتار، ڈاکس، سعیدآباد، خواجہ اجمیرنگری، لیاقت آباد، سپرمارکیٹ سے دو،دوملزمان گرفتارکئے۔
کورنگی صنعتی ایریاسے3،ا تحادٹاؤن سے 1،جوہرآباد ،سرسید سے3 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سال نو کا پہلا مقدمہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شخص کیخلاف درج کیا گیا۔