الوداع 2024۔۔۔خوش آمدید 2025، ہم نیوز کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

الوداع 2024۔۔۔۔ خوش آمدید2025، پاکستان میں نئے سال 2025 کا آغاز ہو گیا،اہل وطن کو ہم نیوز کی جانب سے نیا سال مبارک۔

پاکستان میں نئے سال کا پرجوش استقبال،مختلف شہروں میں شاندارآتش بازی کی گئی، نئے خواب، نیا سال، نئی امیدوں کے ساتھ  سال 2025 میں داخل ہو گیا۔

پیٹرول56 پیسے،ڈیزل2 روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد، کراچی، پشاور، سکھر میں شاندار آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، بالاکوٹ میں سیاحتی مقام شوگراں میں نئے سال کے آغاز پر آتشبازی اورقوالی کی محفل کا اہتمام بھی کیا گیا۔

لاہورمیں نئے سال کاجشن منانے کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے، لبرٹی چوک پر شہری بڑی تعداد میں نیا سال کا جشن منا رہے ہیں، حسین چوک جانے والی سڑک پر شدید ٹریفک جام ہوگئی۔

سال 2024کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ سے بچنے کے لئے آتش بازی پرپابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

کراچی میں پورٹ گرینڈ پر آتشبازی کاشاندارمظاہرہ جبکہ پابندی کے باوجود شہرکےمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More