پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 569 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار688 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
موبائل فونز کی درآمدات میں کمی
اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کے لحاظ سے مثبت رہا، کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا اور ایک لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس بنائی۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہو گئی ہے۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔