اٹالین سپر کپ کے37 ویں ایڈیشن کا آج ریاض میں آغاز ہو رہا ہے، جس میں سیری اے چیمپئنز انٹرمیلان کا مقابلہ کوپا اٹالیا کی رنراپ ٹیم اٹلانٹا سے ہوگا۔عرب نیوز کے مطابق اٹالین سپر کپ سعودی عرب کی میزبانی میں پانچویں بار منعقد ہو رہا ہے، مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ٹیمیں ریاض پہنچ گئی ہیں، ایونٹ 6 جنوری تک جاری رہے گا۔فٹبال کے شاندار ایونٹ کا انعقاد سعودی وزارت کھیل کی جانب سے ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔رواں سال کے ایڈیشن میں چار ٹیمیں انٹرمیلان، اطالوی لیگ کی چیمپئن، اے سی میلان گذشتہ سیزن کی لیگ کی رنر اپ، جوونٹس اطالوی کپ چیمپیئن اور اٹلانٹا اطالوی کپ کی رنراپ ناک آؤٹ فارمیٹ میں شامل ہیں۔سیمی فائنل مرحلہ انٹرمیلان اور اٹلانٹا کے درمیان میچ سے شروع ہوگا، جس کے بعد اگلے دن اے سی میلان اور جوونٹس کے درمیان میچ ہوگا۔گذشتہ سال سیری اے میں دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم اے سی میلان کا مقابلہ جمعے کو کوپا اٹالیا چیمپئنز جوونٹس سے ہوگا، اٹالین سپر کپ کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔روایتی طور پر یہ میچز اٹلی میں منعقد ہوتے تھے لیکن عالمی مقبولیت بڑھانے کے لیے یہ مقابلے ریاض میں ہو رہے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)روایتی طور پر یہ میچز اٹلی میں منعقد ہوتے تھے لیکن حالیہ برسوں میں لیگ کی عالمی مقبولیت بڑھانے کے لیے اس ٹورنامنٹ کو بیرونی ممالک امریکہ، چین، قطر اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کیا جاتا ہے۔یہ ایونٹ سعودی عرب کے کوالٹی آف لائف پروگرام اور بڑے عالمی کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کے تسلسل اور میزبانی جاری رکھنے کے منصوبے کے عین مطابق ہے۔اٹالین سپر کپ ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)وزارت کھیل کی جانب سے مملکت میں مختلف کھیلوں کا انعقاد سعودی وژن 2030 کے مقاصد حاصل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔کھیلوں کے مقابلے مملکت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور نئے کھلاڑیوں کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔