وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے نتائج پر غور کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی امور اور خوارجیوں کیخلاف آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی ہے، سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 2 سال تک سکیورٹی کونسل میں بھرپور کردار ادا کرے گا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
اسلحہ جمع، بنکرز ختم اور حکومتی ثالثی میں معاہدے پر دستخط کئے جائینگے،کُرم مسئلے پر ایپکس کمیٹی کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر دشمنوں کے سہولت کار موجود ہیں ، افغانستان سے گھس بیٹھیے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا ، فتنہ الخوراج کے مکمل خاتمے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف وفاق اور صوبوں میں کوششیں کر رہے ہیں ، اسلام آباد پر یلغار اور چڑھائی ہوئی ، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان کھڑا کر دیا گیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کون کون سے ممالک دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔