نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹر قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 06, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز سے شہری ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔ محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں قائم دفتر میں پہلے ہی پاسپورٹس پراسسنگ کاونٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔ اور شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا آسان پراسس اور بروقت اجرا یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More