انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا، مریم نواز

ہم نیوز  |  Jan 06, 2025

ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں ہونہار اسکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہے آگ لگادو، میٹر جلا دو، پیٹرول بم پھینک دو، ان کی باتوں میں نہ آنا۔ طلبا کو پیغام ہے کہ کسی کا ایندھن مت بننا۔

انہوں نے کہا کہ انتشار والی بات اچھی ہوتی تو بچے معافیاں مانگ کر باہر نہ آتے۔ جبکہ انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا ہے۔ سیاسی نقطہ نظر رکھنا بُری بات نہیں مگر اقدار چھوڑنا مناسب نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں تعلیم مہنگی ہو گئی ہے۔ تاہم خوشی ہے کہ طلبا نے محنت کر کے اپنا بوجھ خود اٹھا لیا۔ جبکہ وزیر تعلیم پنجاب میں بہترین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکالرشپس پر شکریہ ادا نہ کریں۔ کیونکہ یہ طلبا کی محنت کا صلہ ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہے ہیں۔ اور اسکالرشپس کے لیے فراہم یہ پیسہ اپنے گھر سے نہیں لائی۔ 76 سال میں یہ پیسہ ادھر ہی تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو 100 فیصد میرٹ پر اسکالرشپس دی گئیں۔ اور پنجاب حکومت تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔ لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آچکی ہے۔ اور جلد لیپ ٹاپس لے کر آ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کا بوجھ اٹھانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اور رواں سال 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دے رہے ہیں۔ جبکہ اگلے سال 50 ہزار بچوں کو اسکالر شپس دینے کی کوشش کریں گے۔ جامعات کو بھی اچھی بسیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور ماحول صاف رکھنے کے لیے ہم ای گاڑیوں کی طرف جا رہے ہیں۔ نہیں چاہتی کہ لاہور کے عوام آلودہ فضا میں سانس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان

مریم نواز نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بائیکس اسکیم لا رہے ہیں۔ اور ہم پیڈ انٹرشپ بھی دے رہے ہیں۔ فری انٹرسٹ لون اسکیم لانچ کر رہے ہیں۔ اور ہمارے پاس پنجاب میں فری زمین ہے۔ جبکہ ہم نے ٹریننگ پروگرامز بھی شروع کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More