سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، شرجیل میمن

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

اسلام آباد: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا۔ اور وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی گئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات برقرار ہیں اور سندھ حکومت کے کچھ دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں۔ حیدر آباد سکھر موٹروے سندھ حکومت کا پرانا مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

شرجیل میمن نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ دنیا اس وقت ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی تھی۔ اور اسحاق ڈار کو سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More