انڈیا: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ سے 6 ہلاک، درجنوں زخمی

اردو نیوز  |  Jan 10, 2025

انڈین ریاست آندھرا پردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ آندھرا پردیش کے شہر تروپتی میں وینکٹیشور سوامی مندر میں 10 روزہ سالانہ تہوار کے دوران پیش آیا۔

حکام کے مطابق عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم وینکٹیشور سوامی مندر میں داخلے کے لیے ٹکٹ کاؤنر سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے جمع ہوگیا تھا۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتجے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مندر کا انتظام و انصرام کرنے والے ادارے ترومالا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) نے ویکنٹا اکادسی تہوار کے موقع پر عقیدت مندوں کو ٹوکن جاری کرنے کے لیے ٹکٹ کاؤنٹرز کا انتظام کیا تھا۔

ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مندر کا دورہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ مندر کے چیئرمین کے مطابق بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ایک خاتون، جو گھبراہٹ میں مبتلا اور بے چین تھی، کو باہر جانے کے لیے گیٹ کھولا گیا۔

مرنے والوں میں کم از کم تین خواتین بھی شامل ہیں۔ 40 سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں دخل کرایا گیا ہے۔

ریاست میں حکمران جماعت تیلگو دیشم پارٹی کے ترجمان پریم کمار جین نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اس افسوسناک واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔‘

وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

انڈیا میں مذہبی تہواروں کے دوران بگھدڑ مچنے کے واقعات عام ہیں۔

گذشتہ سال جولائی میں اترپردیش میں ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آندھرا پردیش کا واقعہ کمبھ میلے کے آغاز سے چند دن پہلے پیش آیا ہے۔ چھ ہفتوں پر محیط کمبھ میلے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع  ہوگا۔

منتظمین کے مطابق 40 کروڑ لوگ اس میلے میں شرکت کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More