پی آئی اے کی فلائٹ پیرس ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی

ہم نیوز  |  Jan 11, 2025

پی آئی اے کی فلائٹ پیرس چارلس ڈی گال ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی۔

پی آئی اے کی پرواز دن 12 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی تھی،فلائٹ میں پاکستان سے317 مسافروں سمیت عملہ بھی پیرس پہنچا ہے۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے ساڑھے چار سال بعد پروازیں بحال ہو گئیں

پی کے 749 پرواز 8 گھنٹے بعد فرانس کے دارالحکومت  پہنچ گئی، پرواز کے ساتھ سی ای او عامر حیات اوراعلیٰ عہدیدار پیرس پہنچے۔

یاد رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں 4 سال بعد بحال ہوئی ہیں، وفاقی وزیرخواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کورخصت  کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More