فلم میں جینز اور پینٹ پہنے پربہت تنقید کا سامنا کیا، یشما گل

ہم نیوز  |  Jan 11, 2025

اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ یشما گل نے 2018 کی فلم پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں بولڈ جینزاور پینٹ پہن کر شرکت کی اوران کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More