بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

اردو نیوز  |  Jan 13, 2025

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 27  شدت پسند مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے کچھی ضلع میں آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کو گھیر لیا۔

’اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔‘

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی پناہ گاہوں، اسلحہ اور بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق مارے گئے ’دہشت گرد‘ سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مارے گئے ملزمان سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی فورسز قوم کی مدد کے ساتھ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More