اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔