شکارپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر زخمی

سچ ٹی وی  |  Jan 20, 2025

سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غالب ڈومکی کو ٹانگ پرگولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غالب ڈومکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More