نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، وزیر دفاع

ہم نیوز  |  Jan 20, 2025

گوادر: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر سب کو فخر ہے۔ یہ منفرد اور عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں تعاون پر چین کے مشکور ہیں۔ اس ایئرپورٹ سے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹوڈنٹس یونین کیس، وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

خواجہ آصف نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ اور یہ منصوبہ چینی اور پاکستانیوں کی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی نیوگوادر ایئرپورٹ اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More