سجل اور احد رضا کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ ویڈیوز وائرل، مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

سچ ٹی وی  |  Jan 20, 2025

ماضی میں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ جیتنے والے اداکار احد رضا میر اور سجل علی طلاق کی خبروں کے بعد پہلی بار ایک تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں شخصیات کو جہاں آن اسکرین پسند کیا جاتا رہا ہے، وہیں دونوں کو شادی کے بعد بھی رومانوی ترین جوڑی قرار دیا جاتا تھا۔

احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم مارچ 2022 میں ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔

اگرچہ دونوں نے خود طلاق کی خبروں پر تین سال گزر جانے کے باوجود کوئی بات نہیں کی، تاہم شوبز شخصیات وقتا بوقتا ان کی شادی ٹوٹنے کی بات کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں دونوں کو ہم ٹی وی کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی کی سالگرہ کی تقریب 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں علی ظفر، فرحان سعید اور اذان سمیع خان سمیت دیگر گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ بھی کیا تھا جب کہ تقریب میں مختلف شوبز شخصیات نے بطور مہمان گفتگو بھی کی تھی۔

تقریب میں نہ صرف احد رضا میر والد آصف رضا میر کے ہمراہ شریک ہوئے بلکہ سجل علی کو بھی تقریب میں دیکھا گیا۔

ایک موقع پر سجل علی اور احد رضا میر دوسرے متعدد اداکاروں کے ہمراہ ایک ساتھ اسٹیج پر بھی دکھائی دیے، تاہم دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔

مداحوں کی پسندیدہ جوڑی کی جانب سے طویل عرصے بعد ایک ہی تقریب میں شرکت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More