خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان
دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔
سونا 500 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی
گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہورہا ہے،بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے،بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج،61فیصد چوری ہوتی ہے۔