ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر بن گئے ،امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
سونا 500 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی
صدرڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے کے بعد توپوں کی سلامی دی گئی،،ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بارامریکی صدر منتخب ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب
حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کا سنہرا دور شروع ہوگیا،امریکا کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے،امریکی خودمختاری کو دوبارہ حاصل کریں گے۔
ہم سب سے پہلے امریکا کی پالیسیوں کو یقینی بنائیں گے،قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے،ہمارا منشور امریکا سب سے پہلے ہوگا،امریکا بہت جلد پہلے سے مضبوط اور زیادہ کامیاب ہونے والا ملک بنےگا۔
ملک کی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے،امریکی محکمہ انصاف کا غیر منصفانہ استعمال ختم ہو جائے گا،انصاف کے ترازو کو متوازن کیا جائے گا۔
پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں مشترکہ کھاتوں کی تقسیم پر عائد سرکاری فیس ختم
لاس اینجلس میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں،دنیا اور امریکا کو درپیش چیلنجز حل کریں گے،اب امریکا ترقی کرے گا،میرے دور میں ترقی ہماری اولین ترجیح ہوگی،اولین ترجیح ایک ایسی قوم بنانا ہو گی جو قابل فخر، خوشحال اور آزاد ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں،امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے میری زندگی بچی،امریکا کے برے دن ختم ہوگئے،تبدیلی جلد آئے گی۔امریکی شہریوں کیلئے آج کا دن آزادی کا دن ہے۔
8سال مجھے جن مشکلات کاسامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کیساتھ ایسا نہیں ہوا،بائیڈن حکومت امریکا کے معمولی بحران کو بھی سنبھال نہیں سکی،امریکا کے عوام رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ایک فورم پر جمع ہوں گے۔
ہم سب مل کر امریکا کو عظیم بنائیں گے،ہم اپنے ملک اور آئین کو نظرانداز نہیں کریں گے،امریکاکی جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کریں گے۔
لاکھوں غیرقانونی تارکین کو واپس بھیجیں گے،انسانی اسمگلرز کو دہشتگرد تنظیم ڈیکلیئر کریں گے،صدر ٹرمپ نے امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانے،ماحولیات کی ’’گرین نیو ڈیل‘‘ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا ہم تیل اور گیس کی قیمتیں کم کریں گے،الیکٹرک گاڑیوں کا مینڈیٹ بھی ختم کریں گے،امریکی شہریوں پر ٹیکس کے بجائے دوسرے ممالک پر ٹیرف لگائیں گے،امریکا کو امیر بنانے کیلئےدوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔
حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان
آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا،مہنگائی کو نیچے لانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے،حکومت کی جانب سے عائد تمام سینسرشپ کو ختم کریں گے،سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنائیں گے،امریکی شہروں میں لا اینڈ آرڈر واپس لائیں گے۔
ہم سب ملکر امریکا کے دشمنوں کو شکست دیں گے،صرف2 جینڈر ہیں، میل اور فی میل،چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے،2017کی طرح دنیا کی طاقتور ترین آرمی بنائوں گا،تجارتی نظام دوبارہ بحال کروں گا۔
گلف آف میکسیکو کا نام گلف آف امریکا ہو گا،پانامہ کینال کو واپس لیں گے،امریکا نے پاناما نہر بنانے میں سب سے زیادہ پیسہ لگایا،اپنے ملک کو خطرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
خلاباز مریخ پرامریکی جھنڈا لگائیں گے،اگر ہم مل کر کام کریں تو ایسا کوئی کام نہیں جو نا ہو سکے،ایسی کوئی منزل نہیں جس پر نا پہنچ سکیں،بہت سے لوگوں کا خیال تھا میرا تاریخی کم بیک ممکن نہیں۔
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
مشرق وسطیٰ میں یرغمالی اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہےہیں،آج سے امریکا خود مختار ، آزاد اور باہمت ہو گا،قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے،امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے۔
حلف برداری تقریب میں کون کون شریک ہوا؟
قبل ازیں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات کا آغاز ہوا،صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس بھی ہال میں پہنچے،سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور باراک اوباما بھی کیپٹل ہل میں ہونیوالی تقریب میں شریک ہوئے، سپریم کورٹ کے ججز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔
تقریب حلف برداری میں ایلون مسک ،مارک زکر برگ،نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، وزیر خارجہ مارکو روبیو شریک،سابق امریکی نائب صدر ڈین کوئل بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے قبل صدربائیڈن سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات بھی ہوئی۔