کاروباری ہفتے کے دوسرے روزفی تولہ سونا 300 روپےاضافےسے2 لاکھ 83 ہزار200 روپےکا ہوگیا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 257 روپےمہنگا ہوکر2لاکھ 42 ہزار798 روپےکا ہوگیا،یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ٹرمپ نے بائیڈن دورکے78احکامات اورفیصلوں کومنسوخ کردیا
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی ، دوسری جانب اس دوران 2024 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔ اس طرح گزشتہ سا ل کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، حکومت نے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا
رپورٹ کے مطابق 2023 کے اختتام پر فی اونس سونے کی قیمت 2ہزار 82 ڈالر تھی جبکہ سال 2024 کے خاتمہ پر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 532 ڈالر یعنی 25.5 فیصد کے اضافہ سے 2614 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔