پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے جس کے تحت ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پلیئرز بھی کویت کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
پشاور زلمی خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرزکو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔
انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کا میچ آج آئر لینڈ کے خلاف ہوگا
پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید افریدی کا ایک بار پھرعزم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورزلمی کے چیف اپریٹنگ افیسر میاں عباس لائق اورکویت کرکٹ کے ڈی جی ساجد اشرف نے ایم او یو پر دستخط کئے اس موقع پر محمد یوسف محمد اکرم بھی موجود تھے۔
پشاورمیں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ اورٹرائلز سے کویت کرکٹ ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ بھی کیا گیا، زلمی کے رواں ماہ ہونے والے ٹرائلز کے شارٹ لسٹ سو کرکٹرزکویت کرکٹ ٹیم کے لئے ہونیوالے ٹرائلز میں شریک ہوئے۔