پنجاب کے کن اضلاع میں حج 2025 کے تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے؟

اردو نیوز  |  Jan 22, 2025

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے تربیتی پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’لاہور میں حج تربیتی پروگرام  25 جنوری سے 02 فروری تک  فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گا۔‘

وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ حج سکیم کے عازمین  کو مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

حج تربیتی پروگرام شیڈول کے مطابق مورخہ 21 اور 22 جنوری کو  لی گرینڈ مارکی 6۔ کلو میٹر، لاہور روڈ نزد ٹوٹل پمپ، ہاوسنگ کالونی، شیخوپورہ میں ہوگا۔

23 جنوری کو کرسٹل میرج ہال، پھالیہ روڈ منڈی بہاوالدین، 25 جنوری سے 02 فروری تک فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس، پنجاب یونیورسٹی، لاہور، 30 جنوری اور 31 جنوری کو آرٹس کونسل ہال سرگودھا، جبکہ 03 فروری کو بھٹہ پیلیس نزد تاج گارڈن سیالکوٹ روڈ وزیر آباد اور جناح پبلک ہال، نزد فوارہ چوک حافظ آباد میں پروگرام منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ 04 فروری کو ہیون کاسل، کنگنی والا چوک مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اور گرینڈ کانٹیننٹل مارکی بھمبر روڈ ائیر پورٹ چوک گجرات،  06 اور 07 فروری کو گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ کالج چرچ روڈ بالمقابل قاری ہسپتال اوکاڑہ، 08 فروری کو آرٹس کونسل ہال نشتر روڈ نزد  ڈی۔پی۔او آفس ساہیوال اور 09  فروری کو الغفور گرینڈ مارکی ساہیوال روڈ جمال چوک پاکپتن میں تربیتی پروگرام ہوں گے۔

اسی طرح 10 فروری کو ڈی پی ایس سکول، لاہور قصور روڈ آفیسرز کالونی قصور، 11 فروری کو کراون میرج ہال، ہلہ چوک بائی پاس پتوکی اور گورنمنٹ گرایجوایٹ کالج آدھیوال چوک جھنگ اور 12 فروری کو ایس۔اے میرج کلب کینال روڈ نزد گرین ویو ٹوبہ  ٹیک سنگھ میں تربیتی پروگرام ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 15 فروری کو جوہر ہال، گورنمنٹ پوسٹ گرایجو ایٹ اسلامیہ کالج، چنیوٹ، 17 اور 18 فروری کو کیولم مارکی، کینال بینک روڈ، نزد فیصل گارڈن ویسٹ کینال روڈ فیصل آباد، 19 فروری کو جیسمین ایونٹس، کینال سٹی، وزیر آباد روڈ سیالکوٹ اور 20 فروری کو  نارو وال پبلک سکول، نزد سیالکوٹ بائی پاس، نارو وال میں منعقد ہوں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More