سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کے منتظر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوابھی تک کوئی پیشکش نہیں ہوئی،آج پیشکش ہو تو بانی پی ٹی آئی ایک منٹ میں قبول کرلیں گے۔
پنجاب میں 4 ماہ کیلئے اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری
انہوں نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا مہم میں کبھی پی ٹی آئی کو نہیں ہرایا جاسکتا،نوازشریف ریس میں اکیلے بھی دوڑیں تو تیسرے نمبر پر آئیں گے،5سالہ جمہوریت پر یقین نہیں۔
علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کرنے کے چیمپئن ہیں،علی امین گنڈا پور نے کہا9 مئی کرنے والوں کو اون کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہتری آ رہی ہے، اسٹیکر بدلتا رہتا ہے پاکستان کیلئے پیچھے کام ہوتارہتا ہے، پیچھے کام کرنے والوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا، 2025میں بہت ساری چیزیں ہوتی نظر آئیں گی۔
خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ
سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت کا بھی اسٹیکر بدل سکتا ہے؟ جواب دیا کیا کبھی آپ نے سنا کسی حکومت نے 5 سال مکمل کئے ہوں، شہباز شریف عقلمند آدمی ہیں وہ اپنے بھائی اور بانی والی غلطی نہیں کر رہے۔