جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

ہم نیوز  |  Jan 22, 2025

انسداد دہشتگردیعدالت راولپنڈی 9 مئی 2023 جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت برہم

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے پچھلی سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ پولیس اے ایس آئی نورکا بیان ریکارڈ کیا گیا جس نے ملزمان سے برآمد شدہ ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس عدالت پیش کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More