وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے،بینکوں سے قرض 6سے 7فیصد شرح سود پر لیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ فروری کے آخر میں ہوگا،یقین ہے پاکستان کے تمام اہداف پورے ہیں،آئی ایم ایف وفد پاکستان آیا تو موسمیاتی فنڈ پر بھی مذاکرات کرینگے۔
عمران خان ڈیل کے منتظر ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
علاوہ ازیں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور تیونس کے وزیرخارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ،ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔
دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیاگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سعید بن محمد الغامدی کے درمیان بھی ملاقات ہوئی،وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیا
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بینکاری کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدے کیلئےاقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔