پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، دوران کاروبار 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 14ہزار 849 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
جولائی تا دسمبر 2024:پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ایک فیصداضافہ ریکارڈ
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ک بعد مندی کا رجحان رہا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا، کاروبار کے اختتام پر 802 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 93 کروڑ 21 لاکھ 41 ہزار 649 روپے مالیت کے 33 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار 446 شیئرز کا لین دین ہوا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر12پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے70 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔