انڈونیشیا، جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد لا پتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ایک مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

لاس اینجلس  کے شمالی جنگلات میں بھی آگ، ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سڑک کے ٹوٹ جانے کے سبب امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے کے لئے 4 سے5 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ صبح کے وقت مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں دیگر افراد کی تلاش کا عمل بھی تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More