حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے کم ہو گئے

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہو گئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پرحج اخراجات کا 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، وزارت مذہبی امور نے ابتدائی تخمینے کی بنیاد پر ہی حج درخواستیں وصول کیں۔

بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، جسٹس منصور علی شاہ

سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کیا گیا ہے، اس تخمینے کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ روپے فی کس ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تمام عازمین حج کو منیٰ میں روم کولر کی جگہ اب ایئرکنڈیشن کی سہولت ملے گی، کپڑے کے خیمے کی جگہ جیسم بورڈ اور میٹرس کی جگہ صوفہ کم بیڈ کی سہولت حاصل ہو گی۔

اس سال منیٰ میں عازمین حج کے لیے شیلف کی سہولت بھی حج پیکج میں شامل ہے، سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد ہوٹل کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ہوٹل کے ڈبل بیڈ کے اضافی چارجز 74 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں، ڈبل بیڈ کے 2 لاکھ 59 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 85 ہزار روپے لئے جائیں گے جبکہ ٹرپل بیڈ کے اضافی چارجز بھی ساڑھے 86 ہزار سے کم ہوکر 63 ہزار ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More