جان ایف کینیڈی قتل کی دستاویزات سامنے لانےکا ایگزیکٹو آرڈر جاری

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

جان ایف کینیڈی قتل کی دستاویزات جاری کرنے کا ایگزیکٹوآرڈرجاری کردیا گیا۔

سینیٹررابرٹ کینیڈی اورمارٹن لوتھرکنگ کی دستاویزات جاری کرنے کا آرڈربھی جاری کیا گیا، سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کو1963 میں قتل کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کو پہلی بڑی شکست، امریکی عدالت نے پیدائش پر شہریت کا حق ختم کرنیکا فیصلہ معطل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران قتل سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کاوعدہ کیا تھا  انہوں نے پچھلے دورمیں بھی ایسا وعدہ کیا تھا اور کچھ دستاویزات جاری کی تھیں۔

سابق دورمیں خفیہ ایجنسیوں کے دباؤکے باعث بڑی تعداد میں دستاویزات کوخفیہ رکھا گیا، رابرٹ ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ٹرمپ کے وزیرصحت نامزد ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More