آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل اسنچری بنا لی۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ڈبل اسنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ ڈبل سنچری 290 گیندیں کھیل کر بنائی۔ عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ ان سے قبل ایشیا میں آسٹریلیا کے مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں، وہ ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کی جانب سے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیلا جاری ہے، گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کئے، وہ 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوش اگلس نے 102 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہیں اور انہوں نے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔