عوام کے لیئے ایک اور جھٹکا۔۔ رمضان میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2025

رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ کہلاتا ہے لیکن پاکستان میں اس مبارک مہینے میں بھی عوام کو سکون کی سانس میسر نہیں۔ ایک طرف جہاں دنیا بھر میں ایسے موقعوں پر چیزیں سستی ہوجاتی ہیں وہیں ہمارے ملک میں ہر چیز کی قیمت آسمان پر پہنچ جاتی ہے۔

بلکل اسی طرح رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی، عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، جس کے چلتے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ رمضان المبارک میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More