پاکستان کی تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ پالیسی نافذ، کیش ٹول پر کتنا اضافی ٹیکس دینا ہوگا؟

اردو نیوز  |  Feb 01, 2025

پاکستان کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج (یکم فروری 2025) سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق این ایچ اے نے ایم ٹیگ نہ ہونے کی صورت میں اضافی چاریز وصول کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

این ایچ اے کے اعلامیے کے مطابق ’کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے مجموعی ٹیکس کا 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا جس کی کم سسے کم حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔‘

اس سے قبل دسمبر 2021 میں این ایچ اے نے ایک تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد موٹرویز ٹول پلازوں سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیاں نہیں گزر سکیں گی۔  

تاہم اس کے بعد بھی موٹرویز پر ایم ٹیگ کے علاوہ کیش بوتھ موجود تھے جہاں سے نان ایم ٹیگ گاڑیاں ایم ٹیگ رکھنے والے صارفین کے برابر ٹیکس ادا کرتے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More