ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی

سچ ٹی وی  |  Feb 01, 2025

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ سید کوثر علی شاہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھجوادیا۔

کوثر علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔

کوثر علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More