محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Feb 02, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، قصور، شیخوپورہ میں ہلکی دھند کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاء الدین میں بھی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں سائیبیریئن ہواؤں کا راج ہے، شہر اور گرد و نواح میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، برفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More