سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے خرطوم شہر کے بازار پر حملہ کرکے 56 افراد کو ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے اُم درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں 158 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک
واضح رہے ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔
سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔