مظفر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار اور بجلی پانی کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
نوجوانوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اور کراچی میں نوجوانوں کے لیے آئی ٹیز کے پروگرام شروع کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا بھگت رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں 48 ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے ہیں۔ جبکہ تعلیم ہمارا حق ہے خیرات نہیں۔
کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔