سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

وفاقی وزارت داخلہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

5 سے 10 فروری میچز کے دوران آرمی اور رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی، پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے، آٹھ اور دس فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی

پیر اور منگل کی شب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کریں گی جبکہ ساؤتھ افریقن ٹیم سات فروری کو پاکستان پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ تین ملکی کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More