اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

لاہور ، بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے نئے ججز نے کام شروع کر دیا ہے۔

منگل کو جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی ، دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔

لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا

لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونے جج کے لیے مخصوص بینچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔ اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔

دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد کے وکلاء نے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More