شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال مل گیا۔

عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے ، الیکشن کمیشن نے ان کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد 6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔

2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکر لیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More