سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

ہم نیوز  |  Feb 07, 2025

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جو اچھا ہو گا وہی کیا جائے گا۔ اور کنڈیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ محنت پر یقین ہے اچھا کھیلیں گے تو ضرور جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے بھی ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہم لمبے عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلے تاہم اب یہاں کا اسٹیڈیم بدل گیا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ میں لاہور اور کراچی میں کھیل کی کنڈیشنز سے واقف ہوں۔ سہ فریقی سیریز تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

صائم ایوب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے۔ اور صائم ایوب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جبکہ ابھی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشدل اور فہیم اشرف فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ابرار احمد ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔ آج دیکھیں گے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کے حوالے سے بری خبر ، مزید 10 ہفتوں تک کرکٹ سے باہر

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ لازمی نہیں اسکواڈ میں تبدیلی ہو۔ تاہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا پلان کریں گے۔ فخز زمان بیماری کی وجہ سے باہر تھے۔ اور ہمارے پاس ابھی وقت ہے اگر ہم نے تبدیلی کرنی چاہی تو کرلیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہمیں موجودہ 15 رکنی اسکواڈ پر کوئی شک ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشدل شاہ نے بی پی ایل اور چیمپئنز کپ میں پرفارم کیا۔ اور فہیم اشرف کی لسٹ اے میں 46 کی بیٹنگ اوسط ہے۔ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے اور اسپنرز کام نہیں آسکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More