لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی بھی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیج پر آکر کٹ کی رونمائی کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ میں شرٹ اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ ٹراؤزر گہرے سبز رنگ کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، قومی کھلاڑی ہمسائیہ ملک کو شکست دے کر قوم کے دل جیتیں گے، وزیر اعظم
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔ اور اسی روز پاکستان کا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنے روایتی حریت بھارت کے خلاف میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔