41 کروڑ سے بھی زیادہ مہنگی۔۔ مکیش امبانی کی اس نئی گاڑی میں کیا خاص بات ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 08, 2025

بھارت کے سب سے امیر شخصیت، مکیش امبانی، نے حال ہی میں ایک نئی لگژری گاڑی خریدی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 41 کروڑ سے زائد ہے!

مکیش امبانی کے پاس پہلے ہی کئی قیمتی گاڑیاں موجود ہیں، لیکن ان کی تازہ ترین خریداری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے 13 کروڑ بھارتی روپے (41 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی رولز رائس کلینن خریدی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عام رولز رائس کلینن کی قیمت 8 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے، لیکن امبانی نے جو گاڑی خریدی ہے وہ سکیورٹی کی اضافی ضروریات کی وجہ سے ایک خاص ماڈل ہے، جس کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔

مکیش امبانی کی خریدی ہوئی گاڑی کا رنگ سلور ہے اور یہ بھارت کی پہلی بلٹ پروف رولز رائس کلینن ہے، جو بم دھماکوں سے بھی حفاظت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگرچہ اس گاڑی کی بلٹ پروف خصوصیات کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی، تاہم یہ خریداری امبانی خاندان کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی، جو ان کی شاندار اور محفوظ زندگی کا حصہ بنے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More