ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت خلا کی موسمی پیشگوئی روایتی طریقوں سے زیادہ بہتر انداز میں کرسکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینوا کی یونیورسٹی نے ایک تحقیق کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو زیادہ بہتر انداز میں خلائی موسم کی پیشگوئی کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رئیل ٹائم سینسر کی معلومات کے ساتھ تاریخی ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے اے آئی جغرافیائی طوفانوں کی پیشگوئی کرنے میں مدد کر سکتا ہے جو زمین کے سیٹلائٹ سسٹم اور پاور گرڈ کو متاثر کر سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مئی 2024 کے تازہ ترین phenomenon سے ڈیٹا لیا اور اے آئی ماڈل نے کامیابی سے شمسی شعلوں اور کورونل ماس ایجیکشن کی بالکل درست پیشگوئی کی۔
اے آئی سسٹم نے شمسی سرگرمیوں میں ایسے نمونوں کی نشاندہی کی جو روایتی آلات سے معلوم کرنے میں زیادہ مشکل تھے۔