پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خوردنوش میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے، مریم نواز

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خوردونوش میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابات کے انعقاد کا ایک سال مکمل ہونے پر تشکر کا اظہار کیا۔ اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے۔ جبکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیر اعظم شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔ اور پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس دہائی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آج احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، خواجہ آصف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہترین ٹیک آف کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی معیشت ترقی کرتی ہے اور عوام خوشحال ہوتی ہے۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خورد و نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے۔ کاشتکار اورعام آدمی آنے والی ترقی اور خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More